بانڈی پورہ //حاجن میں جنگجوئوں کے موجودہونے کی اطلاع ملتے ہی فوج کے13آرآر،سی آرپی ایف اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے سوموارکوعلی الصبح اذان فجرسے پہلے5بجے بونہ محلہ بستی کا محاصرے کرکے جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔ لوگوں نے صبح نیندسے جاگتے ہی بستی کوچاروں اطراف سے سخت محاصرے میں دیکھا۔ بونہ محلہ حاجن سیل کرنے کے بعدفوج ،فورسزاورٹاسک فورس کے اہلکاروں نے تلاشی کارروائی شروع کردی تواسی دوران یہاں اور نزدیکی بستیوں کے نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے اورانہوں نے فوج وفورسزاہلکاروں پرکئی اطراف سے خشت باری شروع کی جبکہ محاصرے میں پھنسے جنگجوئوںنے فرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی ،جسکے جواب میں طرفین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ شروع ہوا،جولگ بھگ پندرہ منٹ تک جاری رہا۔بتایاجاتاہے کہ جنگجومخالف آپریشن کے دوران مقامی لوگوںکی سخت مزاحمت کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کویہاں موجودجنگجوئوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے میں مشکلات پیش آئیں جبکہ اسی دوران موقعہ ملتے ہی یہاں موجودجنگجومحاصرہ توڑکر فرار ہوئے۔مشتعل مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے شلنگ کی گئی ۔طرفین کے مابین تصادم آرائی کے دوران ریاض احمدراتھرولدغلام نبی ساکنہ راتھرمحلہ حاجن زخمی ہوگیا۔