سرینگر//پولیس نے شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں گزشتہ روز جاں بحق ہوئے غیر ملکی جنگجوکی قبر کو منہدم کرنے کی افواہ کو بے بنےاد قرار دےتے ہوئے عوام سے اپےل کی کہ وہ اس سلسلے مےںسوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہ پر دھیان نہ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ’شر پسندوں کی جانب سے اس طرح کی مہم صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش ہے“۔قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں گزشتہ روز مقامی لوگوں نے جاں بحق ہوئے جس غیر ملکی جنگجو کو سپرد خاک کیا تھا، اسکی قبر کو منہدم کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اس کی طرف دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔