بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب بھاری اسلحہ سے لیس جنگجوؤں نے حاجن قصبہ میں نمودار ہوکر ہوا میں گولیوں کے متعدد راونڈ فائر کئے۔ بانڈی پورہ کے حاجن میں اُس وقت خوف وہراس کا ماحول قائم ہوا جب اسلحہ سے لیس تین جنگجوؤں نے قصبہ حاجن میں نمودار ہوکر ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے۔عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ برداروں نے اس دوران وہاں موجودلوگوں سے خطاب کیا ۔ جنگجوؤں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کا سورج عنقریب طلوع ہوگا۔ انہوں نے فوج کیلئے بطور مخبری کام کرنیوالوں کو متنبہ کیا کہ وہ مخبری سے فوری طور باز آجایئں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔(سی این ایس)