بانڈی پورہ //حاجن میں کریک ڈائون کے دوران ایک 26سالہ مزدور کو گرفتار کیا گیا۔کریک ڈائون کے دوران فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ میر محلہ حاجن کا 13 آر آر ،ایس او جی اورسی آر پی ایف نے صبح سویرے محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران نوجوانوں کی بڑی تعداد نے فورسز پر پتھرائو کیا اور جواب میںفورسز نے شلنگ کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز 26 سال کے مزدور اشفاق احمد ڈار کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔ادھر رنگوار لال پورہ لولاب کا28آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کردی اور علاقے کے راستے سیل کردیئے گئے۔بعد میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔