عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بیجو کی جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے میچ میںویلی فریش سی سی نے 144 رنوں سے فتح حاصل کی۔ ثاقب نذیر نے 53 اور عادل کچرو نے 47 رن بنائے۔ سپیکٹرم کنگز کی جانب سے باسط بلال اور آصف جیلانی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سپیکٹرم کنگز 81 رنوںپر ڈھیر ہو گئے۔ مصیب فاروق نے 4 جبکہ عادل کچرو نے 1 وکٹ حاصل کی۔
عادل کچرو کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ دن کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بی ٹی سی نے 127/9 رن بنائے، بی ٹی سی کے لیے بٹ آرش نے 40 رن بنائے۔ گنیشہ سی سی کی جانب سے دیپک پونیا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، گنیشہ سی سی نے ہدف 10.4 اوور میں 10 وکٹوں سے حاصل کر لیا۔ اکشیت نے 74 اور ساحل شفیع نے 53 رنز بنائے۔ بعد ازاں ساحل شفیع کو مین آف دی میچ اور 2 وکٹیں لینے پر سجو کو گیم چینجر قرار دیا گیا۔