سرینگر// جے کے بینک کی طرف سے بینک کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ پرویز احمد نے بینک کے سینئر ایکزیکٹیو محمد یوسف کھانڈے جو کہ جے کے بینک تْرکوانگم شوپیان برانچ کے برانچ منیجر تھے ،کے اچانک انتقال پر تعزیت کی۔غمزدہ خاندان کو اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے بینک کے سر پرست نے کہا کہ اپنے ایک قابل ساتھی کے انتقال کی خبر سْن کے وہ نہایت رنجیدہ ہیں۔ مرحوم اپنی محنت اور قابلیت سے ترقی کے زینے چڑھکر برانچ منیجر عہدے تک پہنچ گئے تھے۔اگر چہ یہ بینک اور اِنکے اہل و عیال کیلئے ایک نا قابل تلافی تقصان ہے تاہم بینک لواحقین کی ہر ممکن امداد کیلئے تیار ہے۔