سرینگر//جے کے بنک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنک نے عادل خان اور دوسرے ایک اخلاق باختہ فرد کے خلاف پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ سرینگر میں بنک کے چند ملازمین کیخلاف نازیبا مہم چلانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔یہ ایف آئی آر متعلقہ دفعات کے تحت درج کرائی گئی ہے ۔بیا ن میں کہا گیا ہے کہ یہ عناصر 22مئی2018سے مجرمانہ نیت سے بنک خصوصا جواہر نگر سرینگر میں خواتین کیلئے مخصوص بزنس یونٹ شروع کئے جانے پر ،دھمکی آمیز اورتوہین آمیز ای میل لکھتے اور پھیلاتے رہے ہیں ۔یہ عناصربنک کو عام لوگوں کی نظروں میں نیچا دکھانے اور اسکی شبیہ خراب کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف تھییہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ پولیس نے ایف آئی آرنمبر14/2018زیر دفعہ419آر پی سی ،66C،انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ پولیس اسٹیشن کٹھی باغ میں درج کیا گیا ہے ھو کہ سائیبر کرائم اور دھوکہ دہی سے متعلق ہے ۔یہ کیس 11مارچ2018کو ان عناصر کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔مذکورہ افراد نے جے کے بنک کے نام سے ایک ویب سائٹ تیار کی تھی تاکہ اس سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں ۔جے کے بنک ترجمان کے مطابق ’’بنک نے اس طرح کے آن لائن مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ لیا ہے جو بنک کے خلاف جعلی خبریں پھیلاتے ہیں اور افواہ بازی سے کام لے کر بنک کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس طرح کے اقدامات سے ریاست کے اس بنیادی ادارے کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ اس طرح سے عام لوگوں کو بھی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بنک اس طرح کے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کرے گا۔دریں اثناء ترجمان نے عام لوگوں کو اس طرح کے بد عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی جو بنک کی شبیہ خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں