سرینگر//جموں وکشمیر بنک نے ایسٹ دہلی کی شاہدرا نوین بزنس یونٹ کیلئے تعمیر کی گئی نئی عمارت کو عام لوگوں کیلئے وقف کیا ۔اس موقعے پر مقامی شہریوں،تاجروں اور لوگوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔بنک کے ایگزیکٹیوپریذیڈنٹ پشپ کمار تکو نے اس نئی تجدید شدہ بزنس یونٹ عمارت اور اے ٹی ایم کا افتتاح زونل ہیڈ رجنی صراف۔وائس پریذیڈنٹ شہریش شرما ،جاوید احمد خانپوری اور دیگر بنک افسران کی موجودگی میں کیا ۔یہ شاخ نوین شاہدرا میں 10نومبر1986سے قائم ہے ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ نے کہاکہ ”شاہدرا میں اس قدیم شاخ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنا باعث مسرت ہے ۔تجدید شدہ اس عمارت میں صارفین کو بہتر سہولیات جدید طریقوں سے بہم رکھی جائیں گی۔اس سے ہمارے اس عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے جو ہم نے صارفین کو بہتر خدمات بہم پہنچانے کیلئے ظاہر کیا ہے ۔اس موقعے پر زونل ہیڈ نے عملے پر زور دیا کہ وہ صارفین کی خدمات میں جے کے بنک کے سفیر کی حیثیت سے کام کریں ۔انہوں نے اس موقعے ہر شرکاءکو یقین دلایا کہ بنک انکو ہر سطح پر بہتر سے بہتر خدمات و پروڈکٹس فراہم کرتا رہے گا ۔انہوں نے جے کے بنک کی طرف اپنی محبت کا اظہار کرنے پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔افتتاحی تقریب کے بعد ایک کسٹومر میٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں50کے قریب صارفین نے شرکت کی ۔شرکاءنے اس موقعے پر اپنی تجاویز و آراءبھی پیش کیں