پٹنہ// بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈ ی اے ) حکومت کی تشکیل کے بعد آج پہلی بار نتیش کابینہ میں توسیع کی گئی اور جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے آٹھ ارکان کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن نے راج بھون میں جے ڈی یو کے نریندر یادو، سنجے جھا، ڈاکٹر اشوک کمار چودھری، رام سیوک سنگھ، شیام رجک، نیرج کمار، لکمیشور رائے اور بیمہ بھارتی کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔نتیش کابینہ میں جن آٹھ رہنماؤں نے آج وزیر کا حلف لیا ہے ، ان میں تین نیرج کمار، سنجے جھا اور ڈاکٹر اشوک کمار چودھری اسمبلی کے ممبر ہیں۔ وہیں، نریندر نارائن یادو مدھے پورہ لوک سبھا حلقے کے عالم نگر اسمبلی حلقہ، بیمہ بھارتی پورنیہ کے روپولی، رام سیوک سنگھ گوپال گنج کے ہتھوا، شیام رجک پاٹلی پتر کے پھلواري شریف اور لکشمیشور رائے مدھوبنی لوک سبھا حلقے کے لوکھا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ کابینہ توسیع میں چار ایسے لیڈر شامل ہیں جو پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ ان میں قانون ساز کونسل کے رکن سنجے جھا اور نیرج کمار اور ممبر اسمبلی رام سیوک سنگھ اور لکشمیشور رائے شامل ہیں۔ وہیں،مسٹر نریندر نارائن یادو، ڈاکٹر اشوک کمار چودھری، محترمہ بیمہ بھارتی اور مسٹر شیام رجک اس سے قبل بھی نتیش کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں۔اس بار کے لوک سبھا انتخابات میں مونگیر سے جے ڈی یو کے فاتح رہنما راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے وزیر آبی وسائل، مدھے پورہ سے جے ڈی یو کے دنیش چندر یادو نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر، حاجی پور (محفوظ) سے لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے پشوپتی کمار پارس نے مویشی و ماہی پروری کے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔اس سے قبل مظفر پور گرلز شیلٹر ہوم واقعہ سے متعلق معاملے میں اس وقت کے سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کے گھر پر چھاپوں کے دوران غیر قانونی ہتھیار ملنے کی وجہ محترمہ ورما کو کابینہ سے استعفی دینا پڑا تھا۔اس سے خالی ہوئے وزیر کے عہدے کے سبب کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اس موقع پر گورنر لال جی ٹنڈن کے علاوہ وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، اسمبلی کے صدر وجے کمار چودھری، قانون سازی کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہارون رشید، حاجی پور (محفوظ) سے نو منتخب ایم پی اور بہار کے سابق مویشی وماہی پروری کے وزیر پشوپتی کمار پارس، اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر رام چندر پوروے کے علاوہ کابینہ کے کئی دیگرارکان اور ممبر اسمبلی موجود تھیواضح رہے کہ جولائی 2017 میں وزیر اعلی نتیش کمار نے عظیم اتحاد سے ناطہ توڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت بنائی تھی۔یو این آئی