جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منگل کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھور کیمپ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، بھور کیمپ جموں کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کی صدارت سکول کی وائس پرنسپل انجو گپتا نے کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا اہتمام مہمانوں کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چوتھی جماعت کے طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کو کہا کیونکہ این جی ٹریبونل اور جے ایم سی کی ہیلتھ ٹیم جرمانہ کرے گی۔اس موقعہ پر طلاب کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔پروگرام کو دلکش بنانے کے لئے وید پال شرما اور ٹیم کے دیگر ممبروں نے ایک بینر نصب کیا ۔ طلاب نے پروگرام میں کوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔