نیوز ڈیسک
نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی، (NTA) نے JEEمین 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر 2022 سے 12جنوری 2023 تک جاری رہیگا۔ امیدوار jeemain.nta.nic.in پر امتحان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔JEE مین 2023 میں2 بار منعقد کیا جائے گا۔ پہلا سیشن 24جنوری سے31جنوری تک منعقد ہوگا البتہ 26جنوری کو امتحان نہیں لیا جائیگا۔ اور دوسرا سیشن اپریل 2023 میں منعقد کیا جائے گا۔جے ای ای مین امتحان کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے، طلباء SANDES ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وہ فرضی ٹیسٹ لینے اور تیاری کے دیگر مفید مشورے تلاش کرنے کے لیے نیشنل ٹیسٹ ابھیاس ایپ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔