نئی دہلی//یو این آئی// ریلائنس اور بی پی کے جوائنٹ وینچر جیو-بی پی نے کل بازارمیں ای20 پیٹرول لانچ کیا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، ای20 پیٹرول 20 فی صدایتھنول سے مرکب ہے ۔جیو-بی پی ملک کی پہلی کمپنی ہے جس نے مارکیٹ میں 20فی صد ایتھنول مکس پیٹرول لانچ کیا ہے ۔ ای20 پیٹرول فی الحال چنندہجیو-بی پی پیٹرول پمپوں پر دستیاب ہے اور جلد ہی ہر پمپ پر دستیاب ہوگا۔یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ریلیز کے مطابق دراصل مرکزی حکومت ملک کی تیل کی درآمداتی لاگت کو کمی کرنے میں مصروف ہے ۔ توانائی کی کا تحفظ، کم کاربن کے اخراج، ہوا کا بہترمعیار، خود کفالت، پرالی جیسی باقیات کا استعمال اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے حکومت ہند نے پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کے لیے ایک رہنما خطوط جاری کیا تھا۔ جیو-بی پی کا ای20 پیٹرول ملک کی توانائی کاتحفظ اور حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ہے ۔ایندھن اورموبیلٹی کاہندوستانی مارکیٹ تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔ امید ہے کہ یہآئندہ 20 برس میں دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ایندھن کی مارکیٹ ہوگی۔ جیو-بی پی موبلٹی اسٹیشن اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد کے لیے بنائے گئے ہیں۔