نئی دہلی//ریلائنس جیو نے جیو فون اور جیو فون 2استعمال کرنے والوں کیلئے جیو ریل ایپ شروع کیا ہے تاکہ مسافر ریل ٹکٹیں بک کرنے کے علاوہ انہیں منسوخ کراسکیں اور پی این آر اسٹیٹس بھی چیک کریں ۔ ایک بیان کے مطابق آئی آر سی ٹی سی ریزرو ٹکٹ بکنگ سروس نئے جیوریل ایپ سے کسی بھی جیو فون کا استعمال کرنے والوںکیلئے دستیاب ہے ۔اس ایپ سے مسافر ڈیبٹ کارڈ،کریڈٹ کارڈ،ای ویلٹ ،سے ٹکٹیں بک یا منسوخ کرسکتے ہیں،پی این آر جانکاری ،ریلوں کے اوقات ،روٹ،سیٹوں کی دستیابی اور دیگر خدمات سے متعلق جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔ جیو ایپ اسٹور پر دستیاب نئے ایپ سے تتکال بکنگ بھی کی جاسکتی ہے ۔جیو فون انٹر نیٹ سے جڑا فون ہے جو 4جی رابطہ فراہم کرتا ہے ۔