عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے بدھ کو سرینگر کے اخراج پورہ علاقے کی رستم کالونی میں ایک رہائشی مکان پر ملیٹینسی سے متعلق معاملہ کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ ہاشم فاروق میر ولد فاروق احمد میر کے گھر پر مارا گیا، جس کی شناخت اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کی گئی ہے اور وہ اس وقت کوٹ بھلوال جیل جموں میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 16،18، این آئی اے جموں کی بھارتیہ نیاہ سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 115(2) اور ابتدائی طور پر ایف آئی آر نمبر01/2025 کی جاری تحقیقات کا حصہ تھا ۔انہوںنے کہاکہ پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں یواے پی اے کی18، 39، دھماکہ خیز مواد ایکٹ (سیکشن 3/4) اور بی این ایس کی دفعہ 103، 109، 115(2) اور 3(5) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔