اشتیاق ملک
ڈوڈہ// گذشتہ روزگورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ کے ایمرجنسی وارڈ کے باتھ روم میں ایک نوزائیدہ بچی کی لاش (جس کی عمر تقریباً 5-6 ماہ تھی) لاوارث حالت میں ملی۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام جی ایم سی ڈوڈہ کے باتھروم سے ایک کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس پوسٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ نے بی این ایس کی دفعہ 94 کے تحت ایف آئی آر نمبر 221/2025 درج کر لی ہے۔تفتیشی افسر (آئی او) نے ایف ایس ایل ٹیم اور کرائم فوٹو گرافر کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ضروری قانونی اور سائنسی کارروائیاں مکمل کیں۔لاش کو طبی اور قانونی جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نےمعاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔