جموں //پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے پچھلے کئی ہفتوں سے ضلع جموں میں کوویڈ 19 کیسوں میں اضافے کے دوران میڈیکل اور زچگی رخصتیوں کے علاوہ ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔جی ایم سی جموں کے پرنسپل نے بتایا’’ہم نے ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرمناسب حکمت عملی کے ساتھ کووڈ سے نپٹنے کے لئے چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے کیونکہ ہمیں ڈاکٹروں اور عملے کے ممبروں کی مناسب تعداد کی ضرورت ہے "۔پرنسپل نے حکم دیا ہے کہ "خطے میں کوویڈ 19 مثبت واقعات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے گزیٹیڈونان گزیٹیڈ ملازمین کی منظور شدہ یازیر غور تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کردی جاتی ہیں اور صرف طبی / زچگی کی چھٹیوں کو استثنیٰ حاصل ہے‘‘۔میڈیکل رخصت پر قائمہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس / افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل بورڈ کے ذریعہ سفارش کردہ زچگی چھٹیوں یا میڈیکل رخصتی کے علاوہ کسی بھی طرح کی چھٹیوں کو اگلے احکامات تک عملانے سے گریز کریں ۔ڈاکٹر ششی نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت والے یونٹ(آئی سی یو) میں 50 کوویڈ مریض ہیں اور مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے آکسیجن بستروں کی تعداد 34 سے بڑھا کر 381 کردی گئی ہے۔پرنسپل کا مزید کہنا تھا کہ کوڈڈ مریضوں کے لئے گورنمنٹ گاندھی نگر ہسپتال میں 200 بستروں کے انتظامات کیے گئے ہیں۔جی ایم سی جموں کے پرنسپل نے مزید کہا "ہم نے صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے طور پر کوڈ مریضوں کے لئے 4 آپریشن تھیٹر اور 1 لیبر روم بھی قائم کیا ہے۔پرنسپل نے بتایا کہ محکمہ صحت امراض چھاتی کے ہسپتال بخشی نگر میں ایک الگ آکسیجن پلانٹ لگانے پر کام کر رہا ہے۔