نئی دلی//جی ایس ٹی کی واپس ادائیگی کی عمل آوری اور منظوری کیلئے واحد اتھارٹی کا قیام اگست سے متوقع ہے ۔اس کیلئے وزارت خزانہ نے ایکسپورٹرز کیلئے یہ عمل آسان بنانے کیلئے کام میں سرعت لائی ہے۔موجودہ نظام میں مرکز اور ریاستی سطح پر دو اٹھارٹیاں کام کررہی تھیں لیکن اب اسے آسان بنانے کیلئے ایک ہی اتھاڑتی قائم کی جارہی ہے جو رواں برس اگست مہینے سے کام شروع کرے گی۔پہلے جب کوئی ٹیکس دہندہ رقوم کی واپسی کا دعوی کرتا تھا تو اسے مرکزی سطح پر صرف 50 فیصد منظور کیا جاتا تھا جبکہ باقی ماندہ 50فیصد ریاستی سطح پر ادا کیا جاتا تھا تاہم اب اسے آسان بنانے کیلئے ایک ہی اتھاڑتی قائم کی جارہی ہے۔