نئی دہلی// 6متواتر مہینوں تک صفر واجب الادا ٹیکس کے حامل تجارت کو جی ایس ٹی کے تحت عنقریب ہی راحت ملنے والی ہے جنہیں سالانہ دو بار ہی ریٹرن جمع کرنا ہوگا۔اس فیصلے کو جی ایس ٹی کونسل کی منظوری مل گئی ہے ۔تازہ اعداد وشمار کے مطابق ریٹرن جمع کرنے والوں میں 40فیصد صفر واجب الادا ٹیکس جمع کرنے ہیں اور اب انہیں ماہانہ بنیادوں پرریٹرن جمع کرنے کے بجائے سال میں صرف دوبار ہی ششماہی سطح پر یہ ریٹرن جمع کرنے ہونگے ۔جی ایس ٹی کونسل جس کی سربراہی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کررہے ہیں ،اگلی میٹنگ میں جی ایس ٹی ریٹرن فارم کو آسان بنانے کیلئے تجاویز پر غور کرے گی۔نئی تجاویز کے مطابق چھوٹے اور بڑے ٹیکس دہندگان کے ذریعے سال میں12ریٹرن جمع ہونگے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب یکم جولائی سے جی ایس ٹی کا اطلاق عمل میں لایا گیا تھا تو اس وقت مہینے میں 3بار کے حساب سے سال میں لگ بھگ 37بار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے لازمی تھے تاہم بزنس اداروں کی جانب سے اس سختی کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد جی ایس ٹی نظام کو آسان بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا جارہا ہے