عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے محکمہ قانونی میٹرولوجی، کشمیر ڈویژن جموں و کشمیر کے اشتراک سے مین کیمپس میں لیگل میٹرولوجی، جی ایس ٹی نظرثانی اور صارفین کے تحفظ کے بارے میں ایک میگا آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا مقصد قانونی میٹرولوجی کے معیارات کی سمجھ کو بڑھانا، جی ایس ٹی 2.0پر نظرثانی کے بارے میں معلومات پھیلانا، تاجروں کے درمیان تعمیل کو فروغ دینا، اور صارفین کو بااختیار قانونی بیداری کے ذریعے ازالے کے لیے بااختیار بنانا تھا۔ دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میںقانونی پیشہ ور افراد اور ماہرین تعلیم کے ساتھ کھلے مباحثے شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات ماہرین تعلیم کو عوامی پالیسی سے جوڑنے کے لیے اہم پلیٹ فارم کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا’’قانونی میٹرولوجی، جی ایس ٹی اصلاحات، اور صارفین کے تحفظ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دے کر، ہم شہری ذمہ داری کو مضبوط بناتے ہیں ۔