سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے لاؤڈا کی طرف سے چلائے جارہے جھیل ڈل میں صفائی مہم کا از خود جائیزہ لیا۔ مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش اور بجلی کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی بھی نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ دورے کے اختتام پر ڈاکٹر سنگھ نے جھیل کی صفائی سے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقین کو شہرہ آفاق جھیل کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ رکھ ارتھ کے باشندگان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام جھیل کے رہنے والوں کو مناسب طریقے پر دوسری جگہ بحال کریں۔