سرینگر //جھلسا دینے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج یعنی 27سے 30جولائی تک وادی کے کچھ ایک علاقوں میںبارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خطہ کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں ۔ادھر صوبہ جموں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔سوموار کو اگرچہ موسم آ برآ لود تھا تاہم شدت کی گرمی سے پسینے چھوٹ رہے تھے۔ اور لوگوں بے حا ل ہورہے تھے۔ شبانہ درجہ حرارت میں بھی کا فی اضافہ ہوا ہے اور لوگ رات کو نہیں سو پاتے ہیں۔پیر کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں 31.5 اورکپوارہ میں 32.7،پہلگام میں 27.5 اورکوکرناگ میں 30.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر جموں میں پیر کی صبح سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اتوار اور پیر کی درمیان شب سے ہی جموں شہر کے ساتھ ساتھ صوبہ کے دیگر اضلاع بالخصوص پیر پنچال میں درمیانہ درجہ کی بارش ہورہی ہیں جبکہ آخری اطلاع ملنے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ ادھر جموں میں132.4ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہونے کے بعددرجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی اور وہاں درجہ حرارت 30.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بٹوت میں درجہ حرارت 24.3درج ہوا اور وہاں 5.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔کٹرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور وہاں 44.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
راجوری میں المناک حادثہ،شدید بارشوں سے 2کمسن لقمہ اجل
نیوز ڈیسک
راجوری // ضلع راجوری میں موسلا دھار بارش کے سبب دو کمسن بچے لقمہ اجل بن گئے۔ان میں سے ایک کنواں میں گر گیا جبکہ دوسرے کو پانی کا تیز بہائو اپنے ساتھ لے گیا۔ راجوری میں ہفتہ کے روز چند گھنٹوں تک موسلا دھار بارش سے 2کمسن بچے لقمہ اجل بن گئے۔ ہفتہ کے روز 4 بجے سے شام 6بجے تک تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ اس دوران گنڈی گاؤں کی عارفہ انجم دختر محمد شبیر ایک کنویں کے قریب موجود تھی جہاں وہ تیز بارش کی وجہ سے حادثاتی طور پر کنواں میں گر گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کو کنویں سے نکلا۔عارفہ انجم کی عمر 18 ماہ بتائی جا رہی ہے۔ہلاکت کا دوسراواقعہ جوملہ گائوں میں پیش آیا جہاں نو سالہ لڑکا سیلاب میں بہہ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کی شناخت محمد فیضان ولد نعمت علی کے طور پر ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ پانی کے چینل کے قریب موجود تھا، شدید بارش کے سبب چینل کے اس پار سیلاب آگیا اور وہ پانی کی تیز لہروں میں بہہ گیا۔