سرینگر//جڈی بل اورنگین پولیس تھانوںمیں عوامی دربار منعقد ہوئے ۔ عوامی درباروں میں معززشہریوں نے شرکت کر کے مسائل اُجاگر کئے ۔متعلقہ افسران نے لوگوں کے مسائل دلچسپی سے سُنے اور یقین دلایا کہ مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچا یا جائے گا ۔ عوامی درباروں میں پولیس سے منسلک مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ درباروں میں منشیات ،قمار بازی اور دیگر جرائم کے بارے پر بھی بات ہوئی۔ لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات،قمار بازی و دیگر جرائم کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔