سرینگر//جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کوہدایت دی کہ ریاست کے ہر ضلع میں جوینائل جسٹس بورڈ قائم کرنے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹوں ( فسٹ کلاس) کی تقرری عمل میں لائے۔جسٹس محمد یعقوب میر اور جسٹس علی محمد ماگرے کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے ایک فیصلے کے مطابق ریاست کے 22اضلاع میں 22 جوینائل جسٹس بورڈ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں 22اضافی جوڈیشل مجسٹریٹ اسامیوں کو معرض وجود میں لانا ہوگا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ قانون کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر 22 جوڈیشل مجسٹریٹوں ( فسٹ کلاس) کی اسامیوں کو وجود میں لانے پر عمل درآمد شرو ع کریں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سٹیٹ کونسل نے کورٹ کو اطلاع کی کہ حکومت نے اننت ناگ ، بارہمولہ، سرینگر، جموں ، ڈوڈہ ، راجوری ، کرگل اور لیہہ اضلاع کے لئے پہلے مرحلے میں 8پرنسپل مجسٹریٹوں ( سول جج جونیئر ڈویژن / منصف) کو معرض وجود میں لانے کی منظوری دی ہے ۔