اشتیاق ملک
ڈوڈہ //جنگلات ڈویڑن بھدرواہ کے رینج بھلیسہ میں محکمہ کی ٹیم نے 6 مکینکل کٹر (آرا نما مشین) ضبط کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چیف کنزرویٹر چناب سرکل و ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی زیر نگرانی رینج آفیسر بھلیسہ سریش سنگھ جموال کی قیادت میں محکمہ جنگلات، فارسٹ پروٹکشن فورس و پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے بھلیسہ کے سر سبز جنگلات کو اسمگلروں سے بچانے کی ایک مہم کے تحت ڈی ایف او چندر شیکھر، اور سی ایف چناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی نگرانی میں رینج آفیسر بھلیسہ سریش جموال کی قیادت میں ایک ٹیم نے مختلف علاقوں سے تلاشی کارروائی کے دوران 6 مکینکل کٹر ضبط کرکے فارسٹ ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینج آفیسر بھلیسہ نے کہا کہ جنگل مافیا مکینکل کٹر کا ناجائز استعمال کرکے سبز سونے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اسمگلروں کی نشاندہی کی جارہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے سیول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ کو اپنا تعاون فراہم کریں اور ایسے افراد کو بے نقاب کریں جو جنگلات کا ناجائز کٹاؤ کررہے ہیں۔