عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// زرعی یونیورسٹی (سکاسٹ) کے شعبہ فارسٹری نے’ جنگلات اور متعلقہ شعبوں میں کاروباری مواقع‘ کے عنوان سے پالی ٹیکنیک کالج بانڈی پورہ میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت، حکومت ہندکے تحت جمعہ کو ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سید نسیم گیلانی( سربراہ ڈویژن آف سوشل و بنیادی سائنس )نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ یہ بہترین وقت ہے کہ ہم جنگلات اور اس سے منسلک شعبوں میں کاروبار پر توجہ دیں۔ ہمارے پاس بہت کچھ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ نرسری ٹیکنالوجی،ایکو ٹورازم، وائلڈ لائف کنزرویشن، جنگلات پر مبنی مصنوعات، کاربن کریڈٹ اور ماحولیاتی خدمات، فارسٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی، زرعی جنگلات اور تحفظ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ’ ہمارے پاس کرکٹ بلوں کی صنعت کیلئے بڑی صلاحیت ہے، کرکٹ بلوں کا عالمی بازار ہے اورہر سال 4 ملین تک بڑھنے کی توقع ہے‘۔