ترال//ترال میں جنگجوئوں کے رشتہ داروں کو گرفتار کرنے کے خلاف قصبے میں سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال رہی ۔ سوموار کو قصبے میںپوسٹر چسپان کئے گئے جن پر’’گرفتار افراد کو رہا ہونے تک ہڑتال جا ری رکھنے کے لئے کہا گیا‘‘ ۔ قصبے میں تمام کار باری ادارے بند رہے جس سے سرکاری داروں میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ تعلیمی ادارے بھی متاثر رہے۔ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپوٹ غائب رہا۔مقامی لوگوں نے بتایا قصبے میں سوموار کے صبح مختلف مقامات پر بجلی کھمبوں ،دیواروں اور دکانوں کے باہر حزب المجاہدین کے پوسٹر چسپان تھے جن کے ذریعے سے ’’ لوگوں کو اپیل کی گئی کہ علاقے میں گرفتار افراد کو رہا ہونے تک ہڑتال کو جاری رکھا جائے ۔‘‘خیال رہے گزشتہ ہفتے سرگرم جنگجوئوں کے 10رشتہ داروں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کیا گیا ہے ۔جبکہ علاقے میں9ایس پی اوزنے نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان مساجدوں میںکیا ۔