کپوارہ// کپوارہ پولیس نے جنگجو ئوںکے دو معاونین کو گرفتار کرنے کے ان کی تحویل سے ہتھیار بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپوارہ مین مارکیٹ میں ناکہ لگایا گیا جس کے دوران جنگجوؤں کے ساتھ کام کرنے والے دو افراد کو دھر لیا گیا۔دوران تلاشی ان کی تحویل سے 6 ہتھ گولے بر آمد کئے گئے۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔