ترال //سید اعجاز//ترال کے گلاب باغ علاقے میں گزشتہ روز جھڑپ میںجاں بحق ہوئے3 جنگجووں میں28 سالہ محمد اسحاق بٹ ولد عبد السلام بٹ بھی شامل تھاجو گذشتہ2برسوں سے سرگرم تھا۔ ان کے والد عبد السلام بٹ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اسحاق کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے نے جنم دیا جسکو باسط اسحاق نام رکھا گیا ہے۔شادی کے بعد کچھ ذاتی مسائل کی بنیاد پراسحاق نے اہلیہ کو طلاق دیا تھا ۔عبد السلام کہتے ہیںکہ جنگجووں کے ساتھ جانے سے قبل اسحاق کو کئی بار مقامی سی آر پی ایف کیمپ نے بلا کر بند کیا تھا تاہم اسے پہلے اس وقت اسے جنگجووں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق کے جنگجووں کے ساتھ شامل ہونے کے ساتھ ہی ہمارے کنبے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ، ماہ رمضان سے قبل مجھے اور میرے بیٹیوں کوگرفتار کر کے ایک بیٹے کو کئی روز تک مقید رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق سابق حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کے دور میں دو بار گھر آیا تھا اورتمام افراد اخانہ کو اللہ تعالی کی عبادت،نماز وغیرہ قائم کرنے کی تاکید کی اور اس کے بعد کبھی گھر واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق کی موجودہ زندگی پہلی زندگی سے کافی مختلف تھی جس پر میںمطمعین ہوں اور وہ جس مقصد کے لئے نکلا تھا ،وہ پورا ہوا۔اسحاق کو گذشتہ شام ہزاروں لوگوں کی موجود گی میں سپر د خاک کیاگیا ۔