غزہ/یو این آئی/ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام کوئی نہ روک سکا، فوج نے کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے خان یونس پر تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینیوں کوہلاک کردیا ۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمون قصبے پر فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران نوجوان لڑکے کی پیٹھ میں اس وقت گولی ماری جب مقامی فلسطینی نوجوانوں نے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کے علاوہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے ۔غزہ میں 24گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں اور بمباری کے باعث تقریباً 120 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ۔اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شدت آنے کے بعد سے غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زائد راکٹ اور بم گرائے ہیں جن کا وزن 65 ہزار ٹن سے زیادہ ہے ۔
اسرائیل کے قبضے والے طیاروں نے نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ پٹی پر 45 ہزار سے زیادہ راکٹ اور بڑے بم گرائے ، جن میں سے کچھ میں دو ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد تھا۔
جنگ کا 90واں دن
