سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں لیتر کے چکورہ علاقے میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد چکورہ گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز محاصرے میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔