سرینگر/فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں21 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔
یہ گرفتاریاں مورن نامی گائوں میں گذشتہ رات کے دوران چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق فورسز نے دوران شب گائوں میں چھاپہ مارا، اور21افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایک پولیس آفیسر کے مطابق مذکورہ افراد سنگبازی کے کئی کیسوں میں مطلوب تھے جنہیں گرفتار کیا گیا اور جن کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔