سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں ترال کے دودکلان علاقے میں دوران شب سات مویشی اُس وقت جھلس کرہلاک ہوگئے جب وہاں ایک گاو خانے میں آگ لگ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آگ کی یہ واردات رات دو بجے پیش آئی اور اس میں جمہ گوجر ولد کریم گوجر کا گاو شڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ کے شعلو ں کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شیڈ نہ صرف انتہائی قلیل وقت میںراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا بلکہ اس میں موجود سات مویشی بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے مویشیوں میں پانچ بھینس اور دو گائیں شامل ہیں ۔
آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور علم نہیں ہوسکا ہے۔