سری نگر// سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پیر کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے پنجگام گاوں کے ایک باغ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔