سرینگر/جنوبی کشمیر کے آرونی بجبہاڑہ علاقے میں سوموار کو فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن کا آغاز فورسز کی طرف سے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے آرونی گائوں کو محاصرے میں لیکر جونہی تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا تو سینکڑوں مظاہرین نے فورسز پر اُن کا آپریشن ناکام بنانے کیلئے شدید سنگباری کی۔
فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد یہاں باضابطہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ آرونی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
گائوں میں جھڑپوں کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔