سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعہ کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے میں مزید تین ا فراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بجبہاڑہ کے مضافات میں واقع سیتھر گاوں کے نزدیک پیش آیا۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ دو گاڑیوںکی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ محمد سعید ایتو ولد محمد یوسف ایتو اور45سالہ محمد ایوب وانی ولد عبد اللہ وانی ساکنان انچی ڈورہ اننت ناگ کے طور ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زخمی افراد میں امینہ زوجہ محمد سعید،پروینہ دختر عبد الرشید اور مصعب رشید ساکنان انچی ڈورہ شامل ہیں جنہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔