شوپیان// شوپیان کے دو مضافاتی دیہات میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کو بغیر سیکورٹی گھر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تین پولیس اہلکاروں کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعدریاستی پولیس کے سینئرحکام کی ایک ہنگامی میٹنگ شوپیان میں منعقد ہوئی۔ مہلوک اہلکاروں ایس پی او فردوس احمدکوچھے ،ایس پی او کلدیپ سنگھ اور پولیس کانسٹیبل نثاراحمد کوخراج پیش کرنے کے بعدآئی جی پی کشمیرزون ایس پی پانی کی صدارت میں پولیس حکام کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیرامت کمار،ایس ایس پی شوپیان سندیپ چودھری ،ایس ایس پی اونتی پورہ محمدزاہد،ایس ایس پی کولگام ہرمیت سنگھ اورایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی شامل تھے ۔معلوم ہواکہ سیکورٹی سطح کی اس ہنگامی میٹنگ میں پولیس اہلکاروں اوراُنکے قریبی رشتہ داروں کواغواء کئے جانے اورتازہ واقعے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی پی کشمیرایس پی پانی نے جنوبی کشمیرکے چاراضلاع بشمول پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اورکولگام میں تعینات سینئرپولیس افسروں کویہ ہدایت دی کہ وہ اسبات کویقینی بنائیں کہ ان چاروں اضلاع سے تعلق رکھنے والاکوئی بھی جونیئرپولیس افسر،اہلکاریاایس پی اوبغیر اجازت اوربغیرمعقول سیکورٹی کے اپنے گھرنہ جائے ۔انہوں نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیراورایس ایس پیزسے کہاکہ جنوبی کشمیرسے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں ،ایس پی اوزاورجونیئرپولیس افسروں کی سلامتی کیلئے ایک سیکورٹی پلان پہلے ہی نافذالعمل بنادیاگیا ہے،جسکے تحت پولیس اہلکارمعقول سیکورٹی کو ساتھ لیکرمخصوص وقت کیلئے اپنے آبائی گھرجاسکتاہے ۔انسپکٹرجنرل پولیس کشمیرزون نے ہدایت دی کہ پولیس اہلکاروں اورایس پی اوز بغیرسیکورٹی گھرجانے پرپابندی عائدکی جائے کیونکہ یہ اہلکاراورایس پی اوزجنگجوئوں کیلئے آسان ہدف بن جاتے ہیں ،جیسے کہ کل رات ضلع شوپیان کے دودیہات سے تین غیرمسلح پولیس اہلکاروں کو بندوق کی نوک پراغواء کئے جانے سے ثابت ہواہے ۔ایس پی پانی نے میٹنگ کے دوران پولیس حکام کویہ ہدایت بھی دی کہ فوج اورفورسزکیساتھ ملکرجنگجوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے جائیں ۔میٹنگ کے دوران اگلے ماہ کے اوائل سے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیاگیا۔