سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو اُس وقت دو بچے زخمی ہوگئے جب ایک بارودی شیل اچانک پھٹ پڑا۔
یہ واقعہ کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں پیش آیا اور اس کی وجہ سے12سالہ شاہد اور11سالہ اخلاق نامی کمسن بچے زخمی ہوگئے۔
دونوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اخلاق کو سرینگر منتقل کیا گیا جس کے مُنہ پر چوٹیں آئی تھیں۔
تاہم مقامی اسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔