پلوامہ// جنوبی کشمیر میں تین روز کے بعدمعمولات بحال ہوئے جس کے دورن بازار کھلنے کے ساتھ ساتھ کچھ نجی تعلیمی ادارے بھی کھل گئے جس کی وجہ سے بازاروں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی ۔کولگام میں فورسز کے ہاتھوں چار عام نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد سنیچر کومسلسل تین روز تک سخت ہڑتال اور گشید گی کے بعدپورے جنوبی کشمیر میں معمولات کی زند گی بحال ہوئی۔ پلوامہ پانپور ،ترال،اونتی پورہ۔اننت ناگ،شوپیان ،وغیرہ علاقوں میں تاجروں نے تین روز کے بعد کاروبار دوبارہ شروع کیا جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپوٹ بھی معمول کے مطابق چلتا رہا جبکہ بیشتر نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے ہڑتالوں کی وجہ سے تعلیمی شعبے کو ہورہے نقصان کی برپائی کرنے کے لئے معراج عالم کی چھٹی کے باوجود تعلیمی اداروں کو کھلا رکھا۔ تاہم معراج عالم کی چھٹی کی وجہ سے تمام سرکاری دفاتر بند رہے۔