سرینگر//پولیس نے بدھ کو جنوبی ضلع کولگام میں ایک شہری کو مبینہ طورکمسن بچی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ رواں ماہ کی12تاریخ کو دیوسر علاقے میں پیش آیا جس کے بارے میں شکایت متاثرہ بچی کے والد نے درج کرائی تھی۔
پولیس کے مطابق شکایت گذار نے اپنی شکایت میں لکھا تھا کہ مدثر احمد لون ولد مشتاق احمد لون ساکن درگنڈ نے اس کی کمسن بچی کی اس وقت عصمت دری کی جب وہ باغ سے لوٹ رہی تھی ۔بعد ازاں ملزم نے مذکورہ بچی کو دھمکی دی کہ وہ کسی کے سامنے اس کا ذکر نہ کرے۔
اس ضمن میںپولیس تھانہ دیوسر میں ایف آئی آر نمبر28درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی جس کے دوران ملزم کو شکایت ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کیا گیا۔