سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ژمر علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری فائرنگ کے تبادلے میں دو عدم شناخت عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع کے بعد اس علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد آج سہ پہر کو وہاں آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق گولیوں کے اس تبادلے میں دو عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن ابھی جاری ہے۔