کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے سناتن دھرم سبھا کے نمائندوں کے ساتھ کشتواڑ میں جنم اشٹمی تہوار منانے اور شوبھا یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں ایس ایس پی کشتوار،سندیپ وزیر ،اے ڈی سی کشوری لعل ،سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی،اے سی آر،مختلف محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئروں و ضلع کے دیگر افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔سناتن دھرم سبھا کے نمائندوں نے ضلع انتظامیہ کو جنم اشٹمی تقریبات خوش اسلوبی اور احسن طریقہ سے منانے کے لئے ضلع انتظامیہ و پولیس کے مطلوبہ خدمات کی تفصیل دی۔ڈی سی نے سبھا کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ سیکورٹی، صحت و صفائی ،طبی سہولیات ،پینے کے پانی وغیرہ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ضلع میں جنم اشٹمی اور یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت اقدام کئے گئے ہیں۔