سرینگر// دختران ملت کی چیئرپرسنسیدہ آسیہ اندرابی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں ظلم وجبر کو بین الاقوامی سطح اور اقوام متحدہ میں زور شور سے اٹھائے۔انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی دینی تنظیموں کی لیڈر شپ پر زور دیا کہ وہ استعمار میں جکڑے کشمیری مظلوموں کی دادرسی کی ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرمیں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے دس لاکھ افواج کو رکھنے کے بعد بھی بھارت بے بس نظر آرہا ہے اور اب ہندتوا جنونیوں کی مدد لیکر 13000 کا ایک نیا لشکر تیار کر لیا گیا ہے۔جن سینا نام کے ان جرائم پیشہ افراد کا بنیادی مقصد ہی معصوم کشمیری بچوں کومضروب کرنا ہے۔ ان بچوں کے ہاتھ میں اپنی عزت و ناموس کی حفاظت اور غلامی کی بدترین زنجیروں کو توڑنے کے نام پر ایک معمولی پتھر ہی تو ہے۔یہ تشویش ناک امر ہے کہ بھارت اب روایتی افواج کے ساتھ ساتھ غیر روایتی فورسز کا بھی استعمال کشمیر کے کم سن بچوں اور بچیوں کیخلاف معرکہ آرائی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔