عظمیٰ نیوز سروس
جموں // وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح بارہ گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔بتادیں کہ مرمتی کام کے پیش نظر قومی شاہراہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند تھی۔جموں وکشمیر ٹریفک حکام نے اتوار کی صبح ‘ایکس؛ پر پوسٹ کرکے کہا: ‘قومی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا تاہم پہلے ناشری سے نایوگ ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ادھر تاریخی مغل روڈ، سری نگر- لیہہ شاہراہ، بھدر واہ – چھمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔