جموں//آئی ایم ایف اے اورللت کلااکیڈمی نئی دہلی کے اشتراک سے جنرل زورآورسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں چارروزہ نیشنل آرٹ فیسٹول کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران رحیجا کالج مہاراشٹر کے پینٹنگ ٹیچر سریندر جگتال کی جانب سے واٹرکلرس سے متعلق پیش کش کوانسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے طلباء اور دیگر شرکاء نے غورسے دیکھا۔ اس دوران فنکاروں نے اپنے اندازسے اپنی کلاکامظاہرہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس نیشنل آرٹ فیسٹول میں ہندوستان کی نارتھ ایسٹ کے آرٹسٹ بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں چیروجیوتی بھٹاچاریا، پلاشن ڈبناتھ اور ابھی جیت سہل ، پران بنتی دیوی، پرابن پال، دتی مونی ، لہسگتھم اشور، کنجیوبور رانجھا، جیفٹلی وغیرہ شامل ہیں۔ ملن شرما، پریتی شرما، ارجندر کمار(جموں اورصوفی چمن بھی ریاست سے اس فیسٹیول میں شامل ہیں۔آئی ایم ایف اے اورڈائریکٹرسنٹرفار سٹڈیزان میوزیولوجی جموں یونیورسٹی پروفیسرپونم چودھری نے فنکاروں کی کلاکی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔