سرینگر//جموں کشمیر بینک کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور اسے جاری رکھنا ہوگااورڈجٹل بینکنگ پربڑے پیمانے پر توجہ مرکوزکرنی ہوگی ۔مستقبل ڈجٹل کاہوناہے اورپانچ سال بعدجموں کشمیر بینک کیساہوگاآپ کو اس کا اندازہ کرنا ہوگااوراس کیلئے کام کرناہوگا۔ ان باتوں کااظہار چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے یہاں آزادی کے 75برس کے مہااُتسوکے سلسلے میں جموں کشمیر بینک کے متعدداقدامات ،جن کا مقصدلوگوں کے خودپرانحصار کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،کوشروع کرنے کے موقعہ پر کیا۔انہوں نے بینک اور لوگوں کے درمیان بے مثال جذباتی لگائوکااعتراف کرتے ہوئے بینک پرزوردیا کہ وہ 20لاکھ طلاب پر اپنی توجہ مرکوزکرکے اس رشتے کو مزیدمضبوط بنائے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کاہربچہ مالی طور بیدار ہوناچاہیے اور اس کا ایک اپنا بینک کھاتہ ہونا چاہیے جو اس کی مالی خودمختاری کی اور پہلا قدم ہے۔چیف سیکریٹری نے بینک کوصلاھ دی کہ وہ کی ترقی اور خوشحالی کے نئے افق کی تیاری کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ مجھے فخر ہے کہ جموں کشمیر ملک کی چار اقتصادیات میں ایک ہے جس نے کبھی منفی ترقی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی اقتصادی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے بینکوں کیلئے پانچ لاکھ روزگار پیداکرنے کاہدف پانا کوئی مشکل نہیں ہے ۔اورجموں کشمیر بینک کو آنے والے کاروباری مواقع کافائدہ اُٹھانے کیلئے تیار ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت میں یہاں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اوراگلے سال ریل رابطے سے جڑ جانے کے بعد یہ کئی گنااور بڑھ جائے گا ۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جموں کشمیر بینک کامستقبل روشن ہے اور ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔