سرینگر// جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و سر پرست اعلیٰ پرویز احمد نے ریا ست جموں و کشمیر کے کینسر مریضوں کی سہولیت کیلئے ممبئی کے امبولی علاقے میں نامی سہولیات کومریضوں کیلئے وقف کیا تاکہ انہیں ممبئی کے ٹاٹا میمورئل کینسر انسٹی چیو ٹ اور دیگر موقر کینسر ہسپتالوں میں علاج و معالجہ اور قیام کے دوران رہا ئشی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔کارپو ریٹ سماجی ذمہ داری جذبے کے تحت اس رہایشی بلاک کومریضوں و تیمار داروں کیلئے وقف کر تے ہو ئے بینک کے چیئرمین پر ویز احمد نے کہا کہ ہماری ریا ست میں پچھلے کچھ عر صے کے دوران اس جان لیوا بیماری میں مبتلا ء مریضوں کی تعداد میں کا فی اضافہ ہو ا ہے اور انہیں اکثر و بیشتر علاج و معالجے کیلئے ممبئی آنا پڑ تا ہے جہاں پر انہیں دیگر چیزوں کے علاوہ مہنگی رہا ئش کے مسئلہ سے بھی دوچار ہو نا پڑ تا ہے جس سے ان کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ا س سے ان پر مالی دبائو کم ہو جائے گا اور مریضوں کو بھی رہائشی انتظام کرنے کے حوالے سے در پیش مشکلات سے بھی نجات ملے گی ۔بینک جلد ہی نئی دہلی میں بھی ایسی سہولیات کا انتظام کرے گا کیونکہ کئی مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے نئی دہلی بھی جانا پڑتا ہے ۔