سری نگر// پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے پانپور میں واقع کشمیر انڈسٹریز لمٹیڈ کی گورنمنٹ جوائنری ملز کا دورہ کر کے اس یونٹ کا جائز ہ لیا۔اِس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آئی نے کہا کہ نامور ڈیزائنرس کی خدمات حاصل کی جار ہی ہیں تاکہ تیار شدہ مصنوعات موجودہ رجحانات اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے آرگنائزیشن کی جانب سے بروشرکیٹلاگ کی تشکیل اور ایمزون جیسے اِی مارکیٹ کے مختلف پلیٹ فارموں کے تحت ٹائی اپس کر کے مارکیٹنگ تک رسائی بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوںنے جے کے آئی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے جے کے آئی اِنتظامیہ کی جانب سے یونٹوں کو تجارتی خطوط پر چلانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ اُنہوں نے مینجمنٹ کو مزید ہدایت دی کہ جے کے آئی کے مختلف یونٹوں کے ذریعے تیار کی جانے والی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر توجہ دی جائے۔