سرینگر//جموں کشمیر پردیش کانگریس نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ آنے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں حصہ لے گی۔یہ انتخابات28نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔
پردیش کانگریس کا فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب جموں میں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران کی میٹنگ ہورہی ہے۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ صلاح مشورے کے بعدیہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کانگریس آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے گی۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا”ہم بھاجپا کیلئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے“۔