سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 155کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ اس طرح یومیہ کورونا کیسوں میں مزید کمی واقع ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کل شام سے سامنے آنے والے کورونا کے ان تازہ کیسوں میں113کا تعلق وادی کشمیر جبکہ42کا تعلق جموں سے صوبہ سے ہے۔
اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد318848تک پہنچ گئی ہے۔