سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید3733کیس سامنے آئے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید51مریض جاں بحق ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے۔وادی کشمیر میں16جبکہ صوبہ جموں میں35اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج 1136کیس،بارہمولہ میں 232،بڈگام میں 208،پلوامہ میں296،کپوارہ میں64،اننت ناگ میں145،بانڈی پورہ میں85،گاندر بل میں 51،کولگام میں167 اورشوپیان ضلع میں55کیس سامنے آگئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج584کیس،اھمپور میں86،راجوری میں111،دوڈہ میں12،کٹھوعہ میں 112،سانبہ میں 209،کشتواڑ میں9،پونچھ میں30،روم بن میں44اورریاسی میں97کیس سامنے آگئے۔